’’آبنائے ہرمز کے مغرب میں خلیج میں تقریباً 500 بحری جہاز موجود ‘‘

’’آبنائے ہرمز کے مغرب میں خلیج  میں تقریباً 500 بحری جہاز موجود ‘‘

تہران (رائٹرز)جہازوں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ میرین ٹریفک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق آبنائے ہرمز کے مغرب میں خلیج کے علاقے میں230 سے زائد آئل ٹینکرز اور۔۔

 250 کارگو جہاز موجود ہیں، جن کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں چھوٹی کشتیاں اور ٹگ بوٹس بھی دیکھی گئی ہیں۔ ٹریک کئے گئے آئل ٹینکرز میں سے صرف ایک محدود تعداد مکمل طور پر سامان سے لدی ہوئی ہے جبکہ زیادہ تر ٹینکرز خالی یا جزوی طور پر لوڈ ہیں۔ تقریباً 70 فیصد ٹینکرز حرکت میں نہیں بلکہ ایک ہی جگہ پر موجود ہیں۔ ان میں سے متعدد جہاز سعودی عرب، عراق اور متحدہ عرب امارات کی بڑی تیل برآمدی بندرگاہوں کے قریب جمع ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں