بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کو احتجاج کے دوران تھپڑ پڑگئے

بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کے  بانی کو احتجاج کے دوران تھپڑ پڑگئے

جے پور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر جے پور میں ایک احتجاج کے دوران کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے پر کچھ افراد نے تھپڑوں کی بارش کردی ۔۔۔۔

 یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے حامیوں کے کندھوں پر سوار ہو کر احتجاجی مقام پر پہنچ رہے تھے ۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز بھارتی شہرجے پور کے شہید سمارک پر پیش آیا، جہاں بڑی تعداد میں نوجوان مختلف مسائل، خصوصاً نیٹ پیپر لیک اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کیلئے جمع تھے ۔پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں