سلطنتِ صومالی لینڈ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھول لیا
یروشلم (اے ایف پی)سلطنتِ صومالی لینڈ نے گزشتہ روز یروشلم میں اپنا سفارتخانہ باضابطہ طور پر کھول لیا۔۔
، جس کا اعلان اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے کیا ہے ۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چند ماہ قبل اسرائیل وہ پہلا ملک بنا تھا جس نے اس افریقی علیحدہ ریاست کی آزادی کو تسلیم کیا تھا۔اسرائیلی وزیرِ خارجہ گیڈئون سار نے ایکس پر لکھا کہ انہیں صومالی لینڈ کے صدر عبدالرحمن محمد عبداللہ کے تاریخی سرکاری دورے کے دوران وزارتِ خارجہ میں ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، جس کے موقع پر یروشلم میں صومالی لینڈ کے سفارتخانے کا افتتاح کیا گیا۔