کیئرسٹارمر سے منسلک گھروں اور گاڑی کو نذرِ آتش کرنے کی سازش میں2افراد مجرم قرار
لندن(اے ایف پی)برطانیہ کی ایک عدالت نے گزشتہ روز 2 افراد کو لندن میں دو گھروں اور وزیراعظم کیئر سٹارمر سے منسلک ایک گاڑی کو نذرِ آتش کرنے کے۔۔
سلسلے میں مجرم قرار دیدیا۔لندن کی اولڈ بیلی عدالت کی جیوری نے 22 سالہ رومن لاوریانووچ اور 27 سالہ سٹینسلاو کارپیئک کو املاک کو آگ لگا کر نقصان پہنچانے کی سازش کا مجرم پایا۔انہوں نے مئی 2025 میں شمالی لندن کے علاقے کینٹش ٹاؤن میں دو گھروں کو آگ لگائی ۔ ان میں سے ایک گھر اس کمپنی کے زیرِ انتظام تھا جس میں سٹارمر ڈائریکٹر رہ چکے تھے جبکہ دوسرا ان کا سابقہ رہائشی گھر تھا جہاں ان کی سالی اور اس کا خاندان رہتا تھا۔