جنسی استحصال کا الزام ، ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے 18 ملازمین برطرف
جنیوا (اے ایف پی)بین الاقوامی طبی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے چاڈ میں مقیم سوڈانی مہاجرین کے جنسی استحصال اور۔۔
بدسلوکی کے الزامات پر 18 ملازمین کو برطرف کر دیا ۔تنظیم کے مطابق اس نے 2024 کے اواخر میں مشرقی چاڈ میں پناہ لینے والے سوڈانی مہاجرین کی جانب سے سامنے آنے والے جنسی استحصال اور بدسلوکی کے سنگین الزامات کی تحقیقات شروع کی تھیں۔ 59 الزامات کا جائزہ لیا گیا،بعض الزامات کی تصدیق ہو گئی جبکہ کچھ دعوؤں کی تصدیق نہ ہو سکی کیونکہ بعض معاملات میں نہ متاثرین اورمبینہ ذمہ دار افرادکی شناخت ممکن نہیں تھی۔