تنخواہوں اور سہولتو ں پر تنازع،ناروے میں آئل ورکرز کی ہڑتال کا اعلان

تنخواہوں اور سہولتو ں پر تنازع،ناروے  میں آئل ورکرز کی ہڑتال کا اعلان

اوسلو (اے ایف پی)ناروے میں سمندر میں تیل کی تنصیبات پر کام کرنے والے مزدوروں کی ایک بڑی یونین نے کم تنخواہوں اور سہولتوں کے تنازع پرگزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔توانائی کے شعبے کی یونین نے ۔۔

کہا ہے کہ 154 آئل سروس ورکرز گزشتہ روز سے ہڑتال پرچلے گئے ہیں جبکہ مزید 224 ورکرز جمعرات کو اس میں شامل ہوں گے ۔یونین اور صنعت کی  نمائندہ تنظیم کے درمیان تیل کے کنوؤں کی مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں میں اجرت اور حالاتِ کار کو بہتر بنانے پر مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں