اقوام متحدہ کا آنگ سان سوچی کی فوری رہائی کا مطالبہ
نیویارک(اے ایف پی)اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی برائے میانمار نے آنگ سان سوچی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی مسلسل حراست پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جولی بشپ نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے خطاب میں کہا کہ نوبیل انعام یافتہ رہنما کو 2021 کے فوجی انقلاب کے بعد غیر انسانی قید کا سامنا ہے ، ان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کوئی آزاد تصدیق شدہ معلومات دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوچی کے 81ویں یوم پیدائش پر ان کی رہائی کیلئے عالمی برادری کو آواز بلند کرنی چاہیے۔