بیلجیم :نوبیل انعام یافتہ ماہر طبیعات فرانکوئس اینگلرٹ چل بسے
برسلز(اے ایف پی)بیلجیم کے نامور ماہرِ طبیعات اور 2013 کے نوبیل انعام یافتہ فرانکوئس اینگلرٹ 93 سال کی عمر میں چل بسے۔
انہوں نے ہِگس بوسون کی تھیوری کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، جسے مادّے کی بنیادی ساخت کا کلیدی جزو سمجھا جاتا ہے ۔ اینگلرٹ نے 1964 میں اس نظریے پر کام کیا جو بعد میں 2012 میں یورپی نیوکلیئر ریسرچ سنٹر (سیرن) میں تجرباتی طور پر ثابت ہوا۔ ان کا تحقیقی کیریئر سات دہائیوں پر محیط رہا۔ سائنسی اداروں نے ان کی خدمات کو جدید طبیعات کے لیے سنگ میل قرار دیا ہے ۔ انہوں نے سائنسی سوچ کو تہذیب کی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا تھا۔