اردن: 9سالاش بعد سزائے موت کی بحالی، 6 مجرموں کو پھانسی
عمان(اے ایف پی)اردن نے 9 سال کے وقفے کے بعد سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے 6 افراد کو پھانسی دے دی ہے جنہیں سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کے مقدمات میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔
حکومتی ترجمان کے مطابق ملزموں پر دہشت گردی اور سنگین جرائم کے الزامات ثابت ہوئے جن میں پولیس اور فوجی اہلکاروں کی ہلاکتیں شامل تھیں۔ بعض افراد 2018 کے سالٹ واقعے اور 2022 کے احتجاجی تشدد کے مقدمات میں بھی ملوث پائے گئے ۔ حکام نے کہا ہے کہ مزید سزائے موت کے قیدی موجود ہیں ،فیصلوں پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔