کانفرنس ہال میں گفتگو کے دوران ایرانی وفد کی عدم شرکت
برگن سٹوک(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیرِ اعظم نے گفتگو کی لیکن اس موقع پر ایرانی وفد موجود نہیں تھا۔
یہ تقریب براہِ راست نشر کی جا رہی تھی، اس دوران ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کچھ دیر کے لیے کانفرنس ہال میں آئے لیکن کچھ لمحوں بعد ہی واپس چلے گئے ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف، جے ڈی وینس اور قطری وزیرِ اعظم کی گفتگو کے بعد وہاں موجود میڈیا نمائندگان کو وہاں سے بھیج دیا گیا، جس کے بعد مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوا۔