کنگ چارلس ذاتی ٹیکس تفصیلات جاری کرنیوالے پہلے برطانوی بادشاہ
لندن(اے ایف پی)برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوم نے شفافیت بڑھانے کیلئے اپنی ذاتی ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات جمعرات کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
بکنگھم پیلس کے مطابق وہ برطانوی تاریخ کے پہلے فرمانروا ہوں گے جو اپنی ذاتی ٹیکس معلومات جاری کریں گے ۔ شاہی خاندان پر مالی معاملات کے حوالے سے بڑھتی عوامی توجہ کے پیش نظر یہ اقدام کیا جا رہا ہے ۔ محل کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ خود بادشاہ کی خواہش پر کیا گیا ۔