امریکا :چھوٹا طیارہ گرکر تباہ پائلٹ سمیت 3 اسرائیلی ہلاک
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست میری لینڈ میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔
حادثے میں ہلاک پائلٹ اور دو مسافر اسرائیلی تھے ، حادثہ واشنگٹن ڈی سی سے چند کلومیٹر دور مشرق میں پیش آیا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ تربیتی پرواز کر رہا تھا، حادثے کی وجوہات واضح نہیں ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک مقامی فلائٹ سکول کی ملکیت تھا ، امکان ہے کہ حادثے کے وقت اسے تربیتی پرواز کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔