نائیجیریا:شدت پسندوں کے حملے 11کسان بے دردی سے قتل

نائیجیریا:شدت پسندوں کے حملے  11کسان بے دردی سے قتل

ابوجا(اے ایف پی)نائیجیریا میں شدت پسندوں کے دو الگ الگ حملوں میں 11 کسانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

ریاست بورنو کے گاؤں کوواوو میں 7کسانوں کو اغوا کے بعد گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جبکہ جھیل چاڈ کے علاقے کراس کاوا کے قریب چار کسان اپنے کھیتوں میں مارے گئے ۔ حملوں کا الزام شدت پسند تنظیم داعش ویسٹ افریقا پروونس پر عائد کیا گیا ہے ۔ مقامی آبادی پہلے ہی شدت پسندوں ،جرائم پیشہ گروہوں کے حملوں، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان سے شدید متاثر ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں