افریقی ساحلی خطے میں شدت پسند وں کی سرگرمیاں بڑھ گئیں

افریقی ساحلی خطے میں شدت پسند وں کی سرگرمیاں بڑھ گئیں

داعش، بوکو حرام ، القاعدہ سے منسلک تنظیمیں اب شہری علاقوں تک پہنچ گئیں یہ گروہ ریاستی رٹ چیلنج کر رہے ،علاقائی سلامتی کو شدید خطرات لاحق:ماہرین

ابوجا(اے ایف پی) افریقہ کے ساحلی خطے میں شدت پسند گروہوں کی سرگرمیوں میں خطرناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے ، جہاں داعش، بوکو حرام اور القاعدہ سے منسلک تنظیمیں دیہی علاقوں سے آگے بڑھ کر شہری علاقوں تک اثر قائم کر رہی ہیں۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، 2020 کے بعد اس خطے میں شدت پسند حملوں کا دائرہ دوگنا ہو گیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی وسیع علاقوں میں کارروا ئیوں سے علاقائی  سلامتی اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ افریقہ کا ساحل مغرب سے مشرق تک افریقہ کے کئی ممالک پر مشتمل ایک پٹی کی صورت میں پھیلا ہوا ہے ، جن میں سینیگال ،موریطانیہ،مالی برکینا ،فوسو ، نائجر،نائجیریا ،چاڈ اور سوڈان شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں