جیفری ایپسٹین کی بلیک میل کی کوشش

 جیفری ایپسٹین کی بلیک میل کی کوشش

واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی ایوان کی ہاؤس اوور سائٹ کمیٹی کو دئیے گئے بند کمرہ بیان کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے قانون سازوں کو بتایا کہ ۔۔۔

جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے ان کے ازدواجی تعلقات سے متعلق معلومات کے ذریعے انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ گیٹس نے کہا کہ ایپسٹین نے دھمکی آمیز اشارے دیے ،ای میل ڈرافٹس میں بلیک میلنگ کے اشارے موجود تھے تاہم کوئی براہ راست پیغام نہیں بھیجا گیا۔ گیٹس کے مطابق انہیں حقیقی بلیک میلنگ کا سامنا نہیں ہوا لیکن صورتحال تشویشناک تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں