سعودی عرب: 7مجرموں کاسر قلم رواں سال تعداد 100 تک پہنچ گئی

سعودی عرب: 7مجرموں کاسر قلم  رواں سال تعداد 100 تک پہنچ گئی

دبئی(اے ایف پی)سعودی عرب نے مختلف جرائم میں ملوث مزید 7 افراد کاسر قلم کر دیا جس کے بعد رواں سال مملکت میں سزائے موت پانے والوں کی مجموعی تعداد 100 ہو ۔۔۔

گئی ہے ۔سرکاری اعلانات کے مطابق، منگل کو پھانسی پانے والے سات افراد میں سے پانچ کو منشیات کی سمگلنگ کے مقدمات میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک منشیات سے متعلق جرائم میں 65 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے ، جن میں 43 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں