امریکا کی 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی تصویر والا نیا پاسپورٹ متعارف
واشنگٹن (اے ایف پی)صدر ٹرمپ نے امریکا کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر ایک نئے محدود ایڈیشن امریکی پاسپورٹ کا ڈیزائن پیش کیا ہے جس میں ان کی سنجیدہ چہرے والی تصویر بھی شامل ہے۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا کہ نیا امریکی پاسپورٹ لکھتا ہے ،خوش آمدید، لیکن اچھے رہیں، اور اس کے ساتھ پاسپورٹ کا ماڈل بھی شیئر کیا۔اس ڈیزائن میں ٹرمپ کو اپنے دفتر میں سنجیدہ انداز میں دکھایا گیا ہے جبکہ پس منظر میں آزادی کے اعلامیہ کا متن موجود ہے ۔ دوسری جانب 1776 میں آزادی کے علامیہ پر دستخط کی تصویر شامل ہے جس پر ’’یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکا 250‘‘ لکھا ہے ۔ وائٹ ہاؤس نے بھی اسی ڈیزائن کو ’’پیٹریاٹ پاسپورٹ‘‘ کے عنوان سے جاری کیا۔امریکی محکمہ خارجہ نے اس پر فوری ردعمل نہیں دیا، تاہم پہلے بتایا گیا تھا کہ یادگاری پاسپورٹ 6 جولائی سے دستیاب ہوگا۔ ٹرمپ کے سرکاری اداروں پر ذاتی اثر و رسوخ بڑھانے کے اقدامات پر پہلے ہی سیاسی بحث جاری ہے۔