یورپ شدید گرمی، ہفتے میں 1300 سے زائد اموات، جرمنی میں سڑکیں پگھل گئیں

یورپ شدید گرمی، ہفتے میں 1300 سے زائد اموات، جرمنی میں سڑکیں پگھل گئیں

فرانس میں 24 جون سے اب تک 1000سے زائد اضافی اموات ریکارڈ ، 85 فیصد بوڑھے افراد جان سے گئے جر منی میں ٹرام کی پٹڑیاں شدید متاثر ، تقریباً 19 کروڑ افراد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں:سربراہ ڈبلیو ایچ او

جنیوا،پیرس(اے ایف پی) عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ یورپ میں ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو کے باعث 21 جون سے اب تک ایک ہزار 300 سے زائد اضافی اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ  ٹیڈروس کے مطابق اس وقت تقریباً 19 کروڑ افراد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔بجلی کی فراہمی کا نظام بھی شدید دباؤ کا شکار ہے ۔ فرانس نے کہا ہے کہ ملک میں تقریباً ایک ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ پبلک ہیلتھ فرانس کے مطابق 24 جون کے بعد یہ اضافی اموات دیکھنے میں آئیں، حکام کے مطابق 85 فیصد اموات 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تھیں۔جرمنی کے مشرقی شہر لائپزگ میں شدید گرمی کی لہر نے سڑکوں کا اسفالٹ پگھلا دیا جس کے نتیجے میں شہر کے متعدد مقامات پر ٹرام کی پٹڑیاں اور پوائنٹس بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔لائپزگ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ٹرام چلانا فی الحال محفوظ نہیں۔ بس سروس البتہ معمول کے مطابق جاری ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں