وینزویلا :زلزلے کے 3 روز بعد 11 سالہ لڑکاملبے سے زندہ نکال لیا گیا

وینزویلا :زلزلے کے 3 روز بعد 11  سالہ لڑکاملبے سے زندہ نکال لیا گیا

کراکس(اے ایف پی)وینزویلا میں زلزلے کے تین روز بعد 11 سالہ لڑکا ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے بتایا کہ بچہ کارابالیدا کے علاقے سے  ریسکیو کیا گیا۔ انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ہر زندہ بچی ہوئی جان ملک کے لیے امید کی کرن ہے ۔ ریسکیو آپریشن میں امدادی ٹیمیں مسلسل سرگرم رہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو کا عمل جاری ہے ۔ متعدد افراد اب بھی لاپتا ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں