برآمدات پر مبنی حکمت عملی اختیار کی جائے ،میاں کاشف

برآمدات پر مبنی حکمت عملی اختیار کی جائے ،میاں کاشف

فرنیچر کی صنعت عالمی منڈی میں زرمبادلہ کمانے کی بڑی صلاحیت رکھتی ہے

لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ صرف مراعات دینے سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن نہیں، جب تک معیشت کو درپیش بنیادی مسائل حل نہیں کیے جاتے اور پائیدار معاشی پالیسیاں تسلسل کے ساتھ نافذ نہیں کی جاتیں اس وقت تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے ۔ اتوار کو لاہور میں پاکستان فرنیچر کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ برآمدات پر مبنی جامع حکمت عملی اختیار کی جائے ، جس میں ویلیو ایڈیشن، جدید ٹیکنالوجی، مصنوعات میں تنوع اور ہنرمند افرادی قوت کی ترقی کو ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر کی صنعت عالمی منڈی میں زرمبادلہ کمانے کی بڑی صلاحیت رکھتی ہے ، تاہم بلند پیداواری لاگت، مہنگی توانائی، مالی وسائل تک محدود رسائی، پیچیدہ ٹیکس نظام، ناکافی انفرااسٹرکچر اور ریگولیٹری رکاوٹیں برآمدات کی راہ میں حائل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں