سعودی تیل کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد جاں بحق
ریاض(اے ایف پی)سعودی عرب کے مشرقی شہر راس تنورہ میں سعودی تیل کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 14 سعودی شہری جاں بحق ہوگئے ۔
سعودی وزارت توانائی کے مطابق حادثے میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعے کو کسی دشمن کے حملے سے جوڑنے کے شواہد نہیں ملے ۔واضح رہے راس تنورہ سعودی عرب کے اہم تیل ریفائننگ مراکز میں شمار ہوتا ہے اور ملک کے توانائی کے شعبے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔