عراق :کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن،ارکان پارلیمنٹ سمیت 47 سرکاری عہدیدار گرفتار

عراق :کرپشن کیخلاف کریک  ڈاؤن،ارکان پارلیمنٹ سمیت  47 سرکاری عہدیدار گرفتار

بغداد(اے ایف پی)عراقی حکومت نے کرپشن کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 47 سرکاری عہدیداروں کو گرفتار کر لیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی این اے کے مطابق یہ کارروائی وزیراعظم علی الزیدی کی ہدایت پر جاری انسداد کرپشن مہم کے تحت کی گئی۔ گرفتار افراد میں ارکان پارلیمنٹ اور وزارتِ تیل کے متعدد عہدیدار بھی شامل ہیں، جنہیں کرپشن کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مزید تحقیقات اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں