فرانس :سکائی ڈائیورز کو لے جانیوالاطیارہ گر کر تباہ، 11افراد ہلاک
اسٹراسبرگ(اے ایف پی) فرانس کے مشرقی علاقے میں اسکائی ڈائیورز کو لے جانے والا ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار تمام 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔
مقامی حکام کے مطابق حادثے میں پانچ انسٹرکٹرز، پانچ تربیت حاصل کرنے والے افراد اور پائلٹ جان کی بازی ہار گئے ۔ جرمنی میں رجسٹرڈ طیارہ نینسی ایسے ایئرڈروم کے قریب رن وے کے نزدیک کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔