اسرائیلی فوج جنوبی شام کے بفر زون میں داخل، مزاحمت پر کئی شامی شہید
دمشق (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج جنوبی شام کے بفر زون میں داخل ہو گئی جہاں مزاحمت پر متعدد شامی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ۔
اسرائیلی فوج نے علاقے سے خطرات ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ درعا میں اسرائیلی فوج مزید پیش قدمی کر رہی ہے جہاں نئی چیک پوسٹ قائم کی گئی ہے ، واضح رہے اسرائیل شام کے 235 مربع کلومیٹر علاقے پر قابض ہے ۔