روسی صدر کا یوکرینی حملوں سے روس میں ایندھن کی قلت کا اعتراف

روسی صدر کا یوکرینی حملوں سے روس  میں ایندھن کی قلت کا اعتراف

ماسکو(اے ایف پی) روسی صدر پیوٹن نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کے مسلسل حملوں کے باعث ملک میں ایندھن کی کچھ حد تک کمی پیدا ہو گئی ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اہم بنیادی ڈھانچے ، خصوصاً توانائی کی تنصیبات پر حملوں سے مسائل ضرور پیدا ہوئے ہیں، تاہم صورتحال اب بھی قابو میں ہے ۔موجودہ ایندھن کی قلت سنگین نوعیت کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس ان چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں