ٹی پی ایس ہولڈرز مستقل حیثیت حاصل کریں یا آبائی ممالک واپس جائیں:امریکی وزیر داخلہ
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی وزیر داخلہ و ہوم لینڈ سکیورٹی نے عارضی قانونی تحفظ (ٹی پی ایس) کے تحت رہنے والے تارکین وطن پر زور دیا ہے کہ۔۔۔
وہ مستقل رہائشی حیثیت حاصل کرنے کی کوشش کریں یا اپنے آبائی ممالک واپس چلے جائیں۔ یہ بیان امریکی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد سامنے آیا، جس نے ٹرمپ انتظامیہ کو ہزاروں افراد کا عارضی تحفظ ختم کرنے کی اجازت دی ہے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عارضی تحفظ مستقل رہائش کا متبادل نہیں ہے ، حکومت رضاکارانہ واپسی اختیار کرنے والوں کو سفری سہولت اور مالی معاونت بھی فراہم کرے گی۔