البانیہ : ہزاروں افراد کا احتجاج ٹرمپ خاندان کے لگژری ہوٹل منصوبے کی منسوخی کا مطالبہ
تیرانا(اے ایف پی) البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم ایڈی راما کے استعفے اور ٹرمپ کے خاندان سے منسلک لگژری ہوٹل منصوبے کی منسوخی کے مطالبے پر ایک بار پھر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی محفوظ علاقے میں منصوبے کی منظوری شفافیت کے فقدان اور بدعنوانی کی عکاسی کرتی ہے ۔ یہ منصوبہ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر کی ملکیت میں ساحلی علاقے میں تعمیر کیا جا رہا ہے ۔