نئی دہلی:آلودگی کم کرنے کیلئے نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی کااعلان
پرانی گاڑیاں ختم کرکے نئی ای وی خریدنے کیلئے 1 لاکھ روپے تک مالی مراعات صرف الیکٹرک تھری وہیلرز ،چھوٹے ٹرک،موٹر سائیکلیں رجسٹر کی جائیں گی ای وی گاڑیوں کی خریداری پر سبسڈی ملے گی ،پالیسی 2030تک مکمل نافذ
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے نئی الیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی کا اعلان کر دیا گیا، جس کے تحت پرانی گاڑیاں ختم کرکے نئی برقی گاڑیاں خریدنے والوں کو مالی مراعات دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے مطابق یکم جولائی سے 2030 تک نافذ رہنے والی پالیسی کے تحت پرانی گاڑی سکریپ کرنے پر 5 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک کی ترغیبی رقم دی جائے گی، جبکہ دو اور تین پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر بھی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2027 سے صرف الیکٹرک تھری وہیلرز اور چھوٹے ٹرک، جبکہ 2028 سے صرف نئی الیکٹرک موٹر سائیکلیں رجسٹر کی جائیں گی تاکہ نئی دہلی میں فضائی آلودگی میں نمایاں کمی لائی جا سکے ۔
ای وی پالیسی