جنوبی کوریا :سیمی کنڈکٹر اور اے آئی شعبوں میں 12 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا نے سیمی کنڈکٹر اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تقریباً 12 کھرب ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ کئی سالوں پر محیط ہوگا اور اس کا مقصد عالمی اے آئی بوم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئی ٹیکنالوجی میں برتری حاصل کرنا ہے ۔ صدر لی جے میونگ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت میں تیزی سے ترقی حاصل کرنا قومی ترجیح ہے ۔ سام سنگ اور ایس کے ہائنکس مشترکہ طور پر 800 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری سے ایک نیا چپ سازی مرکز قائم کریں گے ۔