امریکا نے غیر قانونی تارکین کو بحرالکاہل کے جزائر میں منتقل کرنا شروع کر دیا

امریکا نے غیر قانونی تارکین کو بحرالکاہل  کے جزائر میں منتقل کرنا شروع کر دیا

سڈنی(اے ایف پی) امریکا نے غیر قانونی تارکین وطن کو بحرالکاہل کے کم آبادی والے جزیرہ نما ممالک میں منتقل کرنیکا سلسلہ شروع کر دیا ۔۔۔

 معاہدے کے تحت واشنگٹن نے حالیہ مہینوں میں ایک شخص کو پلاؤ منتقل کیا ، تاہم وہ چند ہفتوں بعد ہی وہاں سے چلا گیا۔ پلاؤ نے دسمبر میں طے پانے والے معاہدے کے تحت امریکا سے زیادہ سے زیادہ 75 تارکین قبول کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ منتقل کیے جانے والے افراد کو عارضی رہائش اور بنیادی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، تاہم ان کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں