آبنائے ہرمز میں ایرانی مقررکردہ راستے سے ہٹ کر چلنے والا کنٹینر جہاز پھنس گیا

آبنائے ہرمز میں ایرانی مقررکردہ راستے  سے ہٹ کر چلنے والا کنٹینر جہاز پھنس گیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایک غیر ملکی کنٹینر جہاز آبنائے ہرمز میں اس وقت ریت میں دھنس گیا ۔۔۔

جب وہ ایرانی حکام کی طرف سے مقرر کردہ بحری راستے سے ہٹ کر کم گہرے پانیوں میں داخل ہو گیا۔رپورٹ میں پاسدارانِ انقلاب کی اس تنبیہ کو دہرایا گیا کہ جہازوں کو صرف ایران کے جزیرے لارک کے جنوب میں واقع مخصوص بحری راہداری سے ہی گزرنا چاہیے ، جسے تہران آبنائے ہرمز سے آنے جانے کا واحد منظور شدہ راستہ قرار دیتا ہے ۔حالیہ مہینوں میں تجارتی جہازوں پر ہونے والے حملوں نے خلیجی علاقے میں معمول کے مطابق بحری تجارت کی بحالی کی امیدوں کو متاثر کیا ہے ، حالانکہ امریکا اور ایران کے عبوری معاہدے کے بعد شپنگ سرگرمیوں میں کچھ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں