امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ،اہلکار لاپتا
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا،امریکی سنٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے عملے کے لاپتا اہلکار کی تلاش جاری ہے ۔۔۔
سینٹ کام کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے 3اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ دشمن کے حملے کا نتیجہ نہیں تھی۔ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔