امریکی عدالت : سابق وینزویلین صدر نکولس کیخلاف قتل کا مقدمہ دائر
نیویارک(اے ایف پی)وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو کے خلاف پانچ نوجوانوں کے اہلِخانہ نے امریکا کی وفاقی عدالت میں ماورائے عدالت قتل کا مقدمہ دائر کر دیا ہے ۔۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2017 سے 2020 کے دوران مادوروکے حکم پر خصوصی سکیورٹی فورس نے نوجوانوں کو قتل کیا۔ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فورس نے کارروائیوں کے بعد متاثرین پر "مزاحمت" کا الزام لگا کر واقعات کو مختلف رنگ دیا۔واضح رہے 3 جنوری 2026 کو امریکی افواج نے وینزویلا میں ایک فوجی کارروائی کے دوران نکولس مادورو کو حراست میں لیا اور بعد میں امریکا منتقل کر دیا۔