جاپان کا 2040 تک 1کروڑ اے آئی روبوٹس مختلف شعبوں میں تعینات کرنیکا اعلان
ٹوکیو(اے ایف پی) جاپان نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا مقامی اے آئی ماڈل تیار کرے گا ،2040 تک مختلف شعبوں میں ایک کروڑ اے آئی سے۔۔
لیس روبوٹس تعینات کیے جائیں گے ۔حکام کے مطابق یہ روبوٹس صحت، لاجسٹکس اور دیگر شعبوں میں استعمال ہوں گے ۔ حکومتی منصوبے کے مطابق اس منصوبے پر 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ رپورٹس کے مطابق دنیا بھر کے ممالک امریکی اور چینی ٹیکنالوجی پر انحصار کم کرنے کیلئے اپنے "خود مختار اے آئی ماڈلز" تیار کر رہے ہیں۔