بیلجیئم :رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 5افراد ہلاک، کئی زخمی
برسلز(اے ایف پی)بیلجیئم کے بندرگاہی شہر اینٹورپ میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 5افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ۔ ۔۔۔
پولیس کے مطابق آگ دریا شیلڈٹ کے کنارے واقع تقریباً 80 اپارٹمنٹس پر مشتمل عمارت میں لگی، تاہم اس کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ وزیراعظم بارٹ ڈی ویور نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی ٹیموں کی خدمات کو سراہا۔