برطانوی وزیراعظم نے جبری گود لینے کی پالیسی پر معافی مانگ لی
لندن(اے ایف پی)برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے 1949سے 1976 کے دوران انگلینڈ اور ویلز میں غیر شادی شدہ ماؤں سے جبری طور پر بچوں کو گود دلوانے کی پالیسی پر باضابطہ معافی مانگ لی۔
انہوں نے پارلیمنٹ سے خطاب میں اس عمل کو برطانوی تاریخ پر بدنما داغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان تمام ماؤں سے معذرت خواہ ہے جنہیں اپنے بچوں کی پرورش سے محروم کیا گیا۔ سٹارمر نے کہا کہ ہزاروں نوجوان اور بے سہارا خواتین کو سماجی، خاندانی اور ادارہ جاتی دباؤ کے تحت بچوں سے الگ ہونے پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرمندگی ماؤں کی نہیں بلکہ ریاست کی ہے ۔