البانیہ :ٹرمپ خاندان کے لگژری ہوٹل منصوبے کیخلاف احتجاج، جھڑپیں،متعدد گرفتار

البانیہ :ٹرمپ خاندان کے  لگژری ہوٹل منصوبے کیخلاف  احتجاج، جھڑپیں،متعدد گرفتار

تیرانا (اے ایف پی)البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں ٹرمپ خاندان کے متنازعہ لگژری ہوٹل منصوبے کے خلاف مظاہرین اور پولیس کے درمیان پارلیمنٹ کے باہر شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

 پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے مرچوں کا اسپرے اور واٹر کینن کا استعمال کیا، مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ میں 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ واضح رہے ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر سے منسلک لگژری ہوٹل جنوب مغربی ساحلی علاقے کے ایک قدرتی محفوظ مقام میں تعمیر کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں