بیجنگ طیارہ حادثہ،تحقیقات میں پائلٹ کی خودکشی کا انکشاف
بیجنگ(اے ایف پی)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرانے کے واقعے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے۔
کہ ہلاک ہونے والا 66 سالہ پائلٹ ذہنی مسائل کا شکار تھا اور اپنی ڈائری میں متعدد بار خودکشی کا ذکر کر چکا تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پائلٹ آخری تنہا پرواز کے دوران مقررہ فضائی حدود سے نکل گیا، ایئرپورٹ سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد طیارہ سی آئی ٹی آئی سی ٹاور سے جا ٹکرایا۔ واضح رہے گزشتہ جمعہ کو پیش آنے والے حادثے میں پائلٹ ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے تھے ۔