9 وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم
گڑھی شاہو ،لیاقت آباد ، مناواں سمیت مختلف علاقوں میں 7 گلبرگ سے رؤف ،مزنگ صادق ، گلشن راوی سے دانش کی موٹرسائیکل چوری راہگیرلُٹ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے گڑھی شاہو میں اسد سے 4لاکھ روپے اور موبا ئل فون،لیاقت آباد میں قیصر سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں ابوذر سے 3لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، نوانکوٹ میں صابر سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،رائے ونڈ میں ذکریا سے 2لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون ،شیرا کوٹ میں منور سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے گلبرگ سے رؤف ،مزنگ سے صادق اور گلشن راوی سے دانش کی موٹرسائیکل چوری کر لی اور فرار ہو گئے ۔