ویٹیکن سٹی:6بشپ کلیسا سے خارج ، پیروکاروں کو وارننگ

ویٹیکن سٹی:6بشپ کلیسا سے  خارج ، پیروکاروں کو وارننگ

ویٹیکن سٹی(اے ایف پی)ویٹیکن سٹی نے کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم کی ہدایات کے برخلاف نئے بشپ مقرر کرنے پر قدامت پسند مذہبی تنظیم سوسائٹی آف سینٹ پیئس دہم کے 6 بشپ کو کلیسا سے خارج کرنے کا اعلان کر دیا۔

 ویٹیکن نے اس اقدام کو کلیسا سے بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو عام پیروکار باضابطہ طور پر اس گروپ سے وابستہ ہوں گے ، وہ بھی اسی سزا کے مستحق ہوں گے ۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب تنظیم نے سوئٹزرلینڈ میں پوپ کی منظوری کے بغیر چار نئے بشپ مقرر کیے ۔ ویٹیکن کے مطابق پوپ کی اجازت کے بغیر بشپ مقرر کرنا کلیسائی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ، پوپ لیو نے اس اقدام سے باز رہنے کی اپیل بھی کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں