تھائی لینڈ:11سالہ لڑکے نے ٹرک مذہبی جلوس پر چڑھا دیا، 9 بدھ مت راہب ہلاک
بینکاک(اے ایف پی) تھائی لینڈ میں 11 سالہ لڑکے نے پک اپ ٹرک مذہبی جلوس پر چڑھا دیا، جس کے نتیجے میں 9 راہب ہلاک اور 10 شدید زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق حادثہ شمال مشرقی صوبے مکداہان میں اس وقت پیش آیا جب 35 راہب اور 5عام شہری مذہبی یاترا کے دوران سڑک کنارے پیدل جا رہے تھے ۔ عینی شاہد راہب نے بتایا کہ ٹرک تیز رفتاری سے آیا اور اچانک جلوس کو کچل دیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔