انڈونیشیا :ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی حرکات،غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑوں کی سزا

انڈونیشیا :ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی  حرکات،غیر شادی شدہ جوڑے  کو سرعام کوڑوں کی سزا

بندہ آچے (اے ایف پی) انڈونیشیا کے سخت مذہبی قوانین والے صوبے آچے میں ایک غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام 21، 21 کوڑے مارے گئے ۔دونوں افراد کو اس وقت سزا دی گئی جب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں بوس و کنار کرتے دیکھا گیا تھا۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی شریعت کی خلاف ورزی پر کی گئی۔ سزا کو عوامی پارک میں سرعام نافذ کیا گیا جہاں متعدد افراد نے کارروائی دیکھی۔آچے صوبہ انڈونیشیا کا واحد علاقہ ہے جہاں اسلامی شریعت کا نفاذ کیا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں