نائیجیریا :قبائلی تصادم 48 افراد ہلاک، مکانات نذر آتش،کئی کسانوں کو زندہ جلا دیا

نائیجیریا :قبائلی تصادم  48 افراد ہلاک، مکانات نذر  آتش،کئی کسانوں کو زندہ جلا دیا

کانو(اے ایف پی)نائیجیریا کی ریاست نائیجر میں قبائلی تصادم کے دوران 48 افراد ہلاک ہو گئے ۔

 اقوام متحدہ کے لیے تیار کی گئی سکیورٹی رپورٹ کے مطابق مسلح چرواہوں نے ٹیگینا شہر میں کاموکو برادری کے کسانوں پر حملہ کر کے 42 افراد کو قتل کر دیا، جوابی کارروائی میں چھ چرواہے بھی مارے گئے ۔ حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگا دی اور کئی افراد کو زندہ جلا دیا۔واضح رہے نائیجیریا میں کسانوں اور چرواہوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں معمول بنتی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں