ناروے سے معاہدہ ختم، ملائشیا کونئے میزائل سپلائر کی تلاش
کوالالمپور(اے ایف پی) ملائشیا نے ناروے کے ساتھ بحری میزائل نظام کا معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد متبادل سپلائرز کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
وزیر دفاع محمد خالد نورالدین نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ حکومت نئے میزائل سسٹمز کا جائزہ لے رہی ہے جو ناروے کے نیول سٹرائیک میزائل سسٹم کی جگہ لے سکیں۔واضح رہے ناروے کی جانب سے بعض ٹیکنالوجیز کی برآمدی اجازت منسوخ کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے ، جبکہ ملائشیا متعلقہ ناروے کی کمپنی سے ہرجانے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے ۔