عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں
ہیوسٹن (رائٹرز) عالمی منڈی میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمتیں چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔
برینٹ خام تیل 1اعشاریہ44 فیصد کمی کے بعد 70اعشاریہ54 ڈالر جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل67اعشاریہ66ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ قطر کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی تصدیق اور آبنائے ہرمز سے تیل کی معمول کے مطابق ترسیل قرار دی جا رہی ہے ۔