فرانس، سپین، پرتگال میں شدید گرمی، جنگلاتی آگ سے تباہی

فرانس، سپین، پرتگال میں شدید گرمی، جنگلاتی آگ سے تباہی

17 ہزار ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر،سینکڑوں فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف،فرانس میں ہنگامی اقدامات جاری کئی علاقوں میں صورتحال سنگین،درجہ حرارت بڑھنے سے آگ پر مکمل قابو پانا مشکل ،سپین میں رہائشی علاقے متاثر

پیرس ،میڈرڈ(اے ایف پی)یورپ کے ممالک فرانس، سپین اور پرتگال میں شدید گرمی کی لہر کے دوران جنگلاتی آگ نے تباہی مچا دی ہے ، سینکڑوں فائر فائٹرز آگ  پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،درجہ حرارت بڑھنے سے کئی علاقوں میں آگ پر مکمل قابو پانا مشکل ہو گیا ہے ۔کئی علاقوں میں صورتحال سنگین ہو گئی ہے ،اتوار کو بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔ حکام کے مطابق اب تک 17 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے ، فرانس کے مختلف حصوں میں ہنگامی اقدامات جاری ہیں ۔ پرتگال میں بھی درجنوں مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے ۔ سپین میں لگی آگ نے 2ہزار200 ہیکٹر سے زیادہ جنگلات کو متاثر کیا۔ رہائشی علاقے بھی شدید متاثر ہیں ۔حکام نے شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے دور رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی گرمی کی لہریں اس طرح کے واقعات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں، جس سے یورپ کو ہر سال شدید جنگلاتی آگ کے خطرات کا سامنا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں