شمالی کورین رہنما کم جونگ اُن کی نگرانی میں نئے جنگی جہاز پر میزائل تجربات

شمالی کورین رہنما کم جونگ اُن کی نگرانی میں نئے جنگی جہاز پر میزائل تجربات

سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے 5 ہزار ٹن وزنی جنگی جہاز "کانگ گون" پر میزائل اور الیکٹرانک وارفیئر نظام کے تجربات کی نگرانی کی ہے ۔

سرکاری میڈیا کے مطابق جہاز سے کروز میزائل داغے گئے اور مختلف دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی طرح کے ایک اور جنگی جہاز نے حال ہی میں فوج میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق "کانگ گون" کو دو ماہ کے اندر مکمل طور پر بحریہ میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں