بھارتی ریاست منی پور میں شدت پسندوں کا حملہ ،2فوجی ہلاک

بھارتی ریاست منی پور میں شدت پسندوں کا حملہ ،2فوجی ہلاک

اکھروول(اے ایف پی)بھارت کی شورش زدہ شمال مشرقی ریاست منی پور میں شدت پسندوں کے حملے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ۔

 حکام کے مطابق ضلع اکھروول میں گھات لگا کر اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور میں 2023 سے اکثریتی میتی اور اقلیتی کوکی برادریوں کے درمیان جاری نسلی تشدد میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مسلسل بدامنی کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں