ٹرمپ کاسوشل میڈیا پر تازہ حملہ

ٹرمپ کاسوشل میڈیا پر تازہ حملہ

روم(اے ایف پی) اٹلی نے ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم جارجیا میلونی کے خلاف سوشل میڈیا پر کیے گئے تازہ حملے پر تنقید کی ہے ،

ٹرمپ نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک ایڈیٹ شدہ تصویر شائع کی جس میں میلونی کو ان کی طرف عقیدت بھری نظر سے دیکھتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جس کے ساتھ "ریسٹریننگ آرڈر نیڈڈ" کے الفاظ درج تھے (روک تھام کا حکم ضروری ہے )۔اٹلی کے وزیر دفاع گویڈو کروسیتو نے کہالوگ آتے اور جاتے رہتے ہیں لیکن تعلقات قائم رہنے چاہئیں۔وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کسی بھی فرد کے ذاتی تبصروں سے کہیں آگے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں