اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے عالمی ضابطہ کار کا مطالبہ
اس ٹیکنالوجی کو انسانیت کے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اے آئی دنیا کو تیزی سے بدل رہی ، عالمی برادری سمت کا تعین کرے :انتونیوگوتریس
نیو یارک(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے موثر اور مشترکہ عالمی ضابطہ کار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو انسانیت کے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جنیوا میں عالمی مکالمہ برائے اے آئی گورننس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت دنیا کو تیزی سے بدل رہی ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری مل کر اس کی سمت کا تعین کرے ۔ گوتریس کا کہنا تھا کہ اے آئی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہے ، لیکن انسانیت کا مستقبل اس کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔